ملک محمد افضل بدڑہ کی دعوت ،ماہرامراض قلب ڈاکٹر اظہر محمود کا دورہ فتح جنگ

فتح جنگ (عدیل افضل خان) امراض قلب اور راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نگران اعلیٰ جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا ایکس سرو س مین کے تحصیل صدر ملک محمد افضل بدڑہ کی دعوت پر دورہ فتح جنگ ،تحصیل فتح جنگ کے پسماندہ ترین علاقہ میں بسنے والے لوگوں کو دل کے امراض سے بچائو کیلئے جدید ترین سہولتوں پرمبنی ہنگامی امداد بہم پہنچانے کی خاطر مختلف نجی ہسپتال کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر تحصیل فتح جنگ کے غریب اور پسماندہ ترین لوگوں کو امراض قلب کے علاج معالجہ کی مقامی طور پر جدید سہولتوں کی فراہمی دستیاب نہ ہونے کی بابت انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور ان سے گزارش کی گئی کہ وہ تحصیل فتح جنگ میں کسی بھی مقام پر دل کے امراض میں مبتلا ہونے والے مریضوں کیلئے ہنگامی صحت سنٹر قائم کریں تفصیلی حقائق جاننے کے بعد عالمی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب جنرل ڈاکٹر اظہرمحمود کیانی نے یکم اگست سے تحصیل فتح جنگ میں مقامی طور پر جدید طریقہ علاج پر مبنی فوری طبی امداد کیلئے ہنگامی سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اوربتایا کہ فوری طور پر ایمبولینس کی سہولت کے ساتھ ساتھ ماہر عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم بھی ہنگامی سنٹر پر موجود رہیگی ایمر جنسی کے مریضوں کو ضرورت پیش آنے پر فوری راولپنڈ ی یا اسلام آباد میں موجود مرکزی ہسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے گا جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ہفتہ میں ایک روز کیلئے خود بھی ہنگامی سنٹر پر آنے کااعلان کیا اس موقع پر انکے صاحبزادے ڈاکٹر بلال کیانی اور کرنل (ر) ولائت بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ میجرامجد ، ماسٹر غلام یاسین ،حاجی ملک محمد شفیق ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ایکس سروس مین کے عہدیداروں نے جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا شکریہ ادا کیا اور انکی مسیحائی کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدا تعالی ٰکی ذات نے انکے نیک جذبہ کے باعث انکے ہاتھ میں شفا ء دے رکھی ہے اور انتہائی امراض قلب کے پیچیدہ سے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضو ں کے کامیاب آپریشن کرکے لاتعداد مریضوں کو نئی زندگی سے ہمکنار کر کے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی دنیا میں بھی اپنی خداداد صلاحیتوں اور قابلیتو ں کا لوہا منواکر ثابت کیا کہ پاکستان جیسے چھوٹے ملک میں جنرل ڈاکٹر اظہرمحمود کیانی جیسے مایہ ناز تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر پائے جاتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...