اپوزیشن 2023ء تک اے پی سیز بلاتی رہے‘ احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر

Jul 17, 2020

لاہور(نیٹ نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ احتساب اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اپوزیشن ٹائم پاس کرنے کیلئے 2023 تک اے پی سیز بلاتی رہے گی۔ چودھری محمد سرور سے پارٹی اور دیگر وفود نے گورنر ہائوس میں ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان سیاسی مخالفین کے کسی پریشر میں آنیوالے نہیں، حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطرہ نہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا ملکی ترقی ترجیح ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم و تعمیرات کے شعبہ کو ترقی دینے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔

مزیدخبریں