امریکہ، روس اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا انسانوں کرونا ویکسین کے کامیاب ٹرائل کا دعویٰ

واشنگٹن(این این آئی+نوائے وقت رپورٹ)امریکا، برطانیہ اور روس میں کرونا وائرس ویکسین کے کامیاب ٹرائل کے دعوئوں کے بعد مہلک وائرس سے بچائو کی امیدیں بڑھنے لگیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی فارما کمپنی آسٹرازینیکا کے اشتراک سے بنائی گئی ویکسین کی مریضوں میں اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز پیدا کرنے میں کامیابی رہی، ویکسین کرونا کے خلاف دوگناہ تحفظ دیگی،ہیومن ٹرائلز کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے،ویکسین اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز کیلئے خون متحرک کرتی ہے، جس کے بعد برطانوی سائنسدانوں نے 80 فیصد امید ظاہر کی کہ کرونا کے خلاف ویکسین ستمبر تک آجائے گی۔دوسری جانب امریکی بائیوٹیک فرم مائوڈرینانے بھی اعلان کیا کہ اس کی تیار کردہ کرونا ویکسین 27 جولائی کو انسانی آزمائش کے آخری مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ادھر روسی فوج نے بھی محفوظ ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل کا دعوی ٰکیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن