بلوچستان ( اے این این )حکومت بلوچستان نے صوبے میں جاری اسمارٹ لاک ڈاون کو 15 روز کیلئے بڑھاتے ہوئے 30 جولائی تک توسیع دے دی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، دکانیں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کو ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت برقرار رہے گی جب کہ جمعہ کو تمام کاروبار بند رہیں گے۔