اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹر کرشنا کماری نے کہا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کو جعلی قرار دینے والے نا اہل اور جعلی وزیر ہوابازی غلام سرور فوری استعفی دے۔بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر ہوابازی کے پاکستانی پالٹس کے لائسینس کے متعلق غیر ذمیدارانہ بیان سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ ان کی غلط بیان بازی کے بعد بیرون ملک کام کرنے والے پائلٹس کو گرا?ونڈ کر دیا گیا۔ ان کے بیان کے بعدامریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نیپاکستان کی ریٹنگ کم کر کے کیٹیگری ٹو کردی۔پائ?لٹس کے لائسنس کی تحقیقات کے بعد ان کو درست قرار دیا گیا۔