شوگر ملز ایسویشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی

Jul 17, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت شوگر ملز ایسویشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کیدوران شوگر ملز ایسویشن کے وکیل مخدوم علی خان عدالت پیش نہ ہوئے اور معاون وکیل نے عدالت سے التوا کی درخواست کی جس پر عدالت نیکیس کی سماعت سوموار تک ملتوی کردی،اس موقع پر جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ شوگر ملز کے کیس پر دلائل منگل تک مکمل ہو جائیں گے ،اٹارنی جنرل بدھ سے اپنے دلائل شروع کردیں۔

مزیدخبریں