چوہدری انوار انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رحیم یارخان کے بلا مقابلہ صدر منتخب

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)چوہدری انوار احمد نجمی انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے آئندہ دو سال کے لئے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ۔گزشتہ روز چیئرمین الیکشن کمیشن احسان الحق نے ممبران الیکشن کمیشن حاجی عبدالجبار ورک چوہدری محمد یسین چوہدری محمد افتخار اور چوہدری فقیر محمد کے ہمراہ انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری انوار احمد نجمی کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔ اس موقع پر چوہدری انوار نے کہا وہ اپنے حامیوں کی توقعات پر پورا اترنے کی مکمل کوشش کریں گے اور انکے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔دریںاثناء ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری محمد شفیق، چوہدری آصف مجید، چوہدری جاوید ارشاد، چوہدری ریاض احمد گجر و دیگر آڑھتیوں نے چوہدری انوار احمد نجمی کو بلا مقابلہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رحیم یار خان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...