اسلام آباد (وقائع نگار )سی ڈی اے انتظامیہ نے متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انفارمیشن گروپ کے ڈیپو ٹیشن آفیسر رانا فرحان کو او ایس ڈی کردیا گیا گیا جبکہ ڈائریکٹر اسٹیٹ عطا اللہ ملک کو ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈینیشن تعینا ت پلاننگ میں تعینات ظفراقبال ظفر کو ڈائریکٹر اسٹیٹ ون تعینات کردیا گیا ہے ۔ڈی سی سعد بن اسد کو مبینہ طور پر عدالتی احکامات کے برعکس تجاوزات کے خلاف من پسند اور نجی ہاسنگ سوسائٹیز کو سہولت فراہم کرنے والے آپریشنز و بوگس پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری میں اثر رسوخ استعمال کرنے کی شکایات پر سرنڈر کر دیا گیا ہے ۔