ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی اشاعت کے پہلے روز ہی ساڑھے 9 ہزارکاپیاں فروخت

Jul 17, 2020 | 13:12

ویب ڈیسک

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خود پسندی اور مغرور ہونے کا الزام عائد کرنے والی ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب ” ٹومچ اینڈ نیور انف: ہاﺅ مائی فیملی کریئٹڈ دا ورلڈ ڈینجرس مین“ میں انکشافات سے متعلق عوام کی جانب سے بھرپور تجسس کا اظہار کرنے کے بعد امریکہ میں اشاعت کے پہلے روز ہی کتاب کی ساڑھے 9 ہزارکاپیاں فروخت ہو گئیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر میری ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی زندگی کی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ ان کے چچا ڈونلڈ ٹرمپ ایک خود پسند انسان ہیں، جن سے ہر امریکی کو خطرہ لاحق ہے۔ وائٹ ہاﺅس نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کتاب کو ”جھوٹ کا پلندہ“ قرار دیا ہے۔ کتاب کی پبلشنگ کمپنی سائمن اینڈ سچوسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ میری ٹرمپ کی کتاب 14 جولائی کو شائع ہوئی اور پیشگی آرڈرز میں آڈیو اور ڈیجیٹل ورژنز سمیت ساڑھے 9 ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں۔ کمپنی نے کہا کہ وہ صرف امریکی مارکیٹ کے لیے مزید 1.15 ملین یعنی ساڑھے 11 لاکھ کاپیوں کا آرڈر دیا ہے۔ یہ کتاب کینیڈا اور آسٹریلیا میں ایمازور سیلز کے چارٹ میں بھی سرفہرست رہی۔

مزیدخبریں