لاہور کی سیشن عدالت نے شادی کا جھانسہ دے کر بعدازاں خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف دائردرخواست پرپولیس سے رپورٹ طلب کر لی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور کی سیشن عدالت نے شادی کا جھانسہ دے کر بعدازاں خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف دائردرخواست پرپولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست گزار ولیا امان شیخ نے ایڈیشنل سیشن جج عمان نعیم کی عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور کا ہمارے گھر آناجانا رہتا تھا اس نے مجھ سے دوستی کر لی۔درخواست گزار ولیا امان شیخ نے بتایا کہ میں نے شادی کا کہا تو مجھ ہر تشدد کرتا رہا میں فیکٹری ایریا آ گئی تو یہاں بھی مجھ پر تشدد کیا، گرم چمچہ میرے جسم پر مارا میرا بازو اور جسم کے مختلف حصے جل گئے۔میرے ساتھ ظلم ہوا ہے شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پراستعمال کرتا رہا، شادی کا کہا تو اس پر جھوٹے مقدمات درج کرا دیے۔خاتون نے عدالت میں موقف اپنا کہ غلام سرور مجھے اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرتارہا،عدالت میں متاثرہ خاتون نے جلاہوابازوں بھی دکھایا۔عدالت نے متعلقہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

ای پیپر دی نیشن