لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسیشن نے باظابطہ طور پر ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کر دیا

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور کے بعض آٹا چکی مالکان کی جانب سے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت 70 روپے کئے جانے کے بعد  لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسیشن نے باظابطہ طور پر ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کر دیاہے جس سے اسکا ریٹ 65روپے سے بڑھ کر 68 روپے ہو گیا یے یہ فیصلہ لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسیش کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ابھی ایک کلو آٹے کی قیمت میں 3روپے اضافہ کیا جا رہا ہے کیونکہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2100 روپے ہوگئی ہے اگر گندم کی قیمت میں مذید اضافہ ہوا تو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں اسی تناسب سے اضافہ ہو گا ۔دریں اثنا لاہور کے بیشتر علاقوں میں 860روپے قیمت والے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت برقرار رہی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض دکانداروں نے اپنے جاننےوالےصارفین کو 20کلو کاآٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے میں فروخت کیا۔

ای پیپر دی نیشن