پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق پابندیوں پر عملدرآمد کر رہا ہے. ترجمان دفترخارجہ

Jul 17, 2020 | 21:47

ویب ڈیسک

پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے رہنما نور ولی محسود کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کی قرارداد 1267 کے تحت داعش اور القاعدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پابندیوں پر عملدرآمد کر رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی ایسا ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پہلے ہی تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کے کئی حملے کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں سکیورٹی کارروائیوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کو شکست دے دی ہے۔تاہم یہ تنظیم پاکستان سے باہر اپنے سہولت کاروں کی مدد سے سرگرم عمل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث عناصر، منصوبہ سازوں اور ان کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف اپنی پالیسی کے تحت جنگ جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں