کراچی(کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پاکستان ایلومینیم بیوریج کینز لمیٹڈ (پی اے بی سی) کی لسٹنگ کے سلسلے میں گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ رواں مالی سال 2022 میںیہ مسلسل دوسری ایکویٹی لسٹنگ ہے اورپاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے آگے بڑھنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔تقریب میں پی اے بی سی کے نمائندگان موجود تھے جن میںاشرف مکاتے، شاہد سورتی، زین مکاتے، اور احمد مکاتے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر آفرکے سلسلے میں کنسلٹنٹ اور بُک رنر عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے نمائندگان بھی تقریب کا حصہ تھے۔ پی ایس ایکس کے سی او او نادر رحمان اور پی ایس ایکس کی سینئر مینجمنٹ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس لسٹنگ میںفی شیئر 10 روپے کی مساوی قیمت کے حساب سے 93,888,000عام شیئرز فروخت کے لیے رکھے گئے تھے جسے بُک بلڈنگ کے عمل کے ذریعے پی اے بی سی کے اسپانسر، ایشمور موریٹیئس پی اے بی سی لمیٹڈ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ 93,888,000 شیئرز کی پوری آفر کو بُک بلڈنگ کے عمل کے ذریعے 35روپے فی شیئر کی فلور پرائس پر پیش کیا گیا تھا۔ آغاز میں کامیاب بولی دہندگان کو آفر سائز کا 75فیصد الاٹ کیا گیا تھا جبکہ25 فیصد آفر ریٹیل سرمایہ کاروں کو پیش کی گئی تھی۔بُک بلڈنگ کے مرحلے میں سرمایہ کاروں کی جانب سے آفر کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اورآفر کو3.3x بار اوور سبسکرائب کیا گیا۔اس کی اسٹرائیک پرائس 49 روپے فی شیئر رہی۔ بُک بلڈنگ کے عمل میں 447 کے قریب سرمایہ کاروں نے حصہ لیا ، جس میں سے 252 سرمایہ کاروں نے کامیابی حاصل کی۔پی ایس ایکس کے سی او اونادر رحمان نے کہا کہ ، ’’پی ایس ایکس، مین بورڈ میں پی اے بی سی کو خوش آمدید کہتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کررہا ہے ، جو کہ رواں مالی سال 2022 میں دوسری ایکویٹی لسٹنگ ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایلومینیم بیوریج کینز کے اعزاز میں گونگ تقریب
Jul 17, 2021