لاہور(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ مودی کے چمچوں کو کشمیر الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے فاشسٹ مودی کا ہندوتواسوچ کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اورکشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر لڑا، باشعور کشمیری عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں، آئندہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک کو شدید بحرانوں کا سامنا تھا، ن لیگ نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچایا۔
مودی کے چمچوں کو کشمیر الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی: امانت علی
Jul 17, 2021