جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یوسی وائس چیئرمین میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی کاموازنہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ایک سال کے دور اقتدار سے بھی نہیں کیاجا سکتا، (ن) لیگ کے دور اقتدار میں جتنے قرض حاصل کئے گئے سبھی کو واپس کرنے سمیت اس رقم سے میگا پراجیکٹس کی تکمیل یقینی بنائی گئی 11 ہزار میگا واٹ کے بجلی کے کارخانے بنے اور ضرب عضب آپریشن کی فنڈنگ بھی کی گئی۔ موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام سڑکوںپرنکلنے کے لئے تیار ہو چکے ہیں ۔
حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام سڑکوںپرنکلنے کیلئے تیار ہیں :میجر حسن سردار
Jul 17, 2021