بھارتی کسانوں کا 19جولائی  سے پارلیمنٹ کے باہر روزانہ احتجاج کرنے کا اعلان 

Jul 17, 2021

اسلام آباد (این این آئی) بھارت میں کسان مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طر ف سے گزشتہ سال ستمبر میں متعارف کروائے گئے تین نام نہاد زرعی قوانین کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھنے کیلئے عزم ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان زرعی قوانین کے خلاف بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج جاری ہے۔ کسانوں نے 19جولائی سے 13اگست تک شروع ہونے والے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 40کسان تنظیموں کے اتحاد کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کے دوران روزانہ کسانوں کا ایک گروپ احتجاج کرے گا۔ احتجاج میں شامل کسان تنظیمیں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو تینوں زرعی قوانین کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کیلئے مراسلے بھیجیں گی۔

مزیدخبریں