نیویارک پراپرٹی کیس، آصفزذرداری نے جواب کیلئے نیب سے مہلت مانگ لی

Jul 17, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری نے نیویارک پراپرٹی کیس میں سوالنامہ کے جواب کیلئے نیب سے مہلت مانگ لی۔بتایا جاتا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے  گذشتہ روز تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ جس کیلئے15جون کو سوالنامہ ارسال کیاگیاتھااور 24جون تک جواب مانگا گیا تھا جبکہ دوسرے نوٹس میں16 جولائی تک جواب دینے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن سابق صدر نے جواب کیلئے مزید15 روز کی مہلت مانگ لی ہے۔

مزیدخبریں