لاہور (این این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے گھر میں موجود سازو سامان سے بھرپور جِم کو اپنی فٹنس کا راز قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے اپنے گھر میں موجود سازو سامان سے بھرپور جِم کو اپنی فٹنس کا راز قرار دیا ۔انہوں نے بتایا کہ انہیں کالج لائف سے ہی ایکسرسائز کرنے اور فٹ رہنے کا شوق تھا اور اسی ایکسرسائز اور یوگا کے باعث وہ اس عمر میں بھی اپنی فٹنس برقررار رکھے ہوئے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے گھر میں موجود جِم کو فٹنس کا راز قرار دیدیا
Jul 17, 2021