لاہور (نامہ نگار) مناواں کے علاقے میں خاندانی دشمنی پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 38 سالہ نصرت اور اس کا اس کا 42 سالہ خاوند نصیر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے لکھوڈیر میں رت گڑھ گاؤں کی رہائشی 38 سالہ نصرت اپنے خاوند 42 سالہ نصیر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ پرانی خاندانی دشمنی پر راستے میں گھات لگائے بیٹھے ان کے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر دونوں میاں بیوی نصرت اور نصیر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئے ہیں۔ مقتولین کے ورثاء نے نعش سڑک رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپں بھی ہوئیں تاہم مذاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور ٹریفک بحال ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی امیر گروپ کی خاتون نصرت اعوان معروف بدمعاش اچھو اور شیدی کی بہن تھی۔ ان کی بانا بھٹو گروپ، اعوان ڈھائے والا کے ساتھ پرانی خاندانی دشمنی چلی آرہی ہے۔ اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ کر دونوں گروپوں کے متعدد افراد قتل ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے تھانہ مناواں میں دوہرے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
مناواں: معروف بدمعاش اچھو اور شیدی کی بہن شوہر سمیت قتل
Jul 17, 2021