اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کیایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیر کی عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس کے ٹریکٹر اسیکنڈل میں گرفتار غلام سرور کی پلی بارگیننگ کیلئے دائر درخواست کی توثیق کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب حکام نے غلام سرور کو عدالت پیش کرتے ہوئے بتایاکہ چیئرمین نیب نے ملزم کی طرف سے دی گئی 3کروڑ روپے کی پلی بارگین درخواست منظور کرلی ہے استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین نیب فیصلہ کی توثیق کرے،عدالت نے ملزم کی شناخت پوچھی اوراستفسار کیاکہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ پلی بارگیننگ کے بعد آپ کسی عوامی عہدہ پر فائز نہیں ہوسکیں گے جس پر ملزم نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جی میرے علم میں ہے،جس پر عدالت نے پلی بارگیننگ فیصلہ کی توثیق کردی۔