این آئی ایچ جینومک نگرانی کیلئے قومی اداروں کا کنسورشیم بنا رہا ہے،ترجمان وزارت صحت

اسلام آباد(نا مہ نگار) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے پاس ایس اے آر ایسکوو 2کے تجزیہ کیلئے مطلوبہ صلاحیت اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے، جون 2020 سے اس سلسلہ میں عوامی صحت کو درپیش خطرات اور ان کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق حکومت پاکستان اور ترقیاتی شراکت داروں کی مدد سے این آئی ایچ جینومک نگرانی کیلئے قومی اداروں کا کنسورشیم بنا رہا ہے اس سلسلہ میں نئے ویریئنٹ اسسٹمنٹ پروگرام کے تحت حکومت برطانیہ بھی تعاون کر رہی ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت مختلف ممالک میں جینومک نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن