راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پیپلز لائیرز فورم ضلع راولپنڈی نے وفاقی وزیر امور کشمیر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا، پیپلز لائرز فور کا اجلاس زیر صدارت ملک ظہیر ارشد صدر پیپلز لائرز فورم منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امیں گنڈا پور نے آزادکشمیر میں جو زبان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف استعمال کی اس پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا پیپلز لائرز فورم کے تمام ممبران نے بھرپور مزمت کی اور شدید موقف اختیار کیا اجلاس میں وفاقی وزیر کا آزاد کشمیر میں فائرنگ کرنے کے واقعہ کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی، ڈویثرنل صدر شاہد مغل، ڈسٹرکٹ صدر ملک ظہیر ارشد نائب صدور شاہد حمید بھٹی' زاہد محبوب' زاہدہ ایاز' مرزا آصف، ضیاء کیانی، ڈپٹی سیکرٹری وسیم گجر سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر محمد حفیظ کھوکھر نے خطاب کیا،اجلاس میں وفاقی وزیر کے خلاف قانونی کاروائی کا متفقہ فیصلہ ہوا اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی زیر صدارت سردار مقبول ایڈووکیٹ بنائی گئی جسمیں نائب صدر ذاہدہ ایاز ایڈووکیٹ، انجم علی خان ایڈووکیٹ ، نائب صدر زاہد محبوب خان، نائب صدر شاہد حمید بھٹی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری و انچارج سوشل میڈیا منصور احمد ریاض شامل ہیں۔