بیجنگ (شِنہوا)چین کی نوول کرونا وائرس ویکسینز کی سالانہ پیداواری صلاحیت جولائی تک 5 ارب خوراکوں تک پہنچ چکی ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی) کے چیف انجینئر ، تیان یولونگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملک نے نوول کرونا وائرس سے عا لمی سطح پر نمٹنے میں مدد کے لئے نوول کرونا وائرس ویکسین کی 57کروڑ خوراکیں دیگر مما لک بھجوائی ہیں۔تیان کے مطابق مقامی طور پر نوول کروناو ائرس ویکسینز کی 1 ارب 40 کروڑ سے زائد خوراکیں فراہم کردی گئیں ہیں۔