کراچی(وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت نے نادرا افسراں کی جانب سے رشوت لے کر غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کیس میں ایف آئی اے نے مزیدتین ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ،ملزمان میں محمد امین، میراج اور عبد العزیز شامل ہیں،عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے ،ملزم محمد امین اور اس کے والد کی پیدائش میں صرف 9 سال کا فرق ہونے کا انکشاف کیاگیاہے،ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے جعلی دستاویزات پر نادرا شناختی کارڈ بنوایا،محمد امین جس شناختی کارڈ نمبر سے کارڈ بنایا وہ پہلے ہی کسی اور کا ہے، ایف آئی اے حکام کاکہناتھاکہ باپ بیٹے میں 9 سال کا فرق قدرتی طور پر ہو ہی نہیں سکتادیگر ملزمان نے بھی جعلی شناختی کارڈ بنوائے، ایف آئی اے کے حکام نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزمان سے مزید تحقیقات کرنی ہے، ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب،ایف آئی اے نے کہاکہ ملزمان پر غیر قانونی طور پر برمی، افغانی ایرانی سمیت دیگر کو شناختی کارڈ بنا کر دئیے واضح رہے کہ ایف آئی اے ہیومن ٹریفکینگ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا ،ملزمان کے خلاف ڈائریکٹری جنرل(ٹیکنیکل) کاشف نذیر خان کی شکایت پر کاروائی کی گئی ہے،ایف آئی اے افسراں نے محمد رسول اور اسکے اہلے خانہ کو غیر قانونی شناخت کارڈ جاری کئے۔