کراچی (وقائع نگار)کراچی میں بارش سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی جس کے باعث انتظامیہ کو بالٹیاں رکھنا پڑ گئیں شہر میں بارش سے شاہراہ فیصل اور سپر ہائی وے مویشی منڈی سمیت بعض اہم مقامات پر پانی بھی جمع ہوگیادوسری جانب کے الیکٹرک کے 582 فیڈرز بند رہے جس سے نیوکراچی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، پی آئی بی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، طارق روڈ، ملیر، گلزار ہجری،لانڈھی،گلشن حدید، سائٹ میٹروول اورخواجہ اجمیر نگری میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ایک کے بعد ایک تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، ہفتہ کوبھی بارش متوقع ہے اور زیریں علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔