کراچی (نیوز رپورٹر )ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے پیر صبغت اللہ راشدی اور المعروف پیر پگاڑا کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کی بلند درجات کیلئے دعا کی گئی اس کے ساتھ ساتھ یہ دعا بھی کی کہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔عامر خان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی حمید الظفراور جاویدحنیف بھی تھے۔
ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی پیر صبغت اللہ راشدی اور پیر پگاڑا سے ملاقات
Jul 17, 2021