تاشقند (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بے نقاب ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہیں ملایا۔ تفصیلات کے مطابق تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس ،جنوبی ایشیا وسطی ایشیا کے افتتاح پر شرکاء کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فرداً فرداً سربراہان، وزرائے خارجہ سے ہاتھ ملایا تاہم وزیراعظم عمران نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اسی طرح کا ردعمل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی دیا۔ عمران خان نے ثمرقند میں امام بخاری کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان کوروضہ امام بخاری ؒ کی توسیع سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے امیر تیمور کے مزار کا دورہ بھی کیا۔ فاتحہ خوانی کی۔