الیکشن کمشن کا علی امین گنڈا پور کو آزادکشمیرکی حدود سے نکل جانے کا حکم

مظفرآباد(نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم دے دیا۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق  علی امین گنڈاپور کی جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی آزاد کشمیر میں تقریر سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن