ڈسپیٹری الاؤنس نہ دینے پرپنجاب یونیورسٹی ملازمین کا شدید احتجاج

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین نے یونیورسٹی کو پچیس فیصد ڈسپیٹری الاؤنس نہ دینے پر گزشتہ روز کینال روڈ کیمپس پل پر شدید احتجاج کیا ہے۔ملازمین نے پل پر چلنے والی ٹریفک کو تمام اطراف سے بند کر کے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو پچیس فیصد ڈسپیٹری الاؤنس نہ دینا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔مظاہرے کے باعث کیمپس پل اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا بدترین جام ہوگیااور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور لوگ گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہے۔

ای پیپر دی نیشن