لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ خادمہ جی جو گالم گلوچ آپ لاہور میں کرتی ہیں وہی سب کچھ آج کل گنڈا پور آزاد کشمیر میں کر رہے ہیں۔ عمران خان کی آشیر باد سے حکومتی وزراآزادکشمیر میں گالم گلوچ اور گولی کی سیاست کررہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد کشمیر میں اتنی نازیبا بیان بازی کی جارہی ہے جس کا کریڈٹ براہ راست عمران خان کو جاتا ہے۔