لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قربانی ہرصاحب نصاب آزادمسلمان پرواجب ہے۔ اسلامی تعلیمات کاتقاضہ ہے قربانی کاجانورکسی قسم کی ظاہری نمودو نمائش اوردکھاوے سے پاک ہو۔ادائیگی سنت ابراہیمی کا مقصدصرف اور صرف رضائے الہٰی کاحصول ہونا چاہیے کیونکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی قرب خداوندی کاایک اہم ذریعہ ہے۔خطبہ جمعۃالمبارک کے دوران انہوں نے مزید کہاکہ قربانی عبادات مالیہ میں سے ایک عظیم عبادت ہے۔