لاہور میں دہشتگردی کے خدشات  کے پیش نظرسکیورٹی ہائی الرٹ 

Jul 17, 2021

 لاہور(نامہ نگار) لاہور میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرسکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرآنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکارحساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردپٹرولنگ کرتے رہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی جاری رہے۔ جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔

مزیدخبریں