آزادکشمیر چنا ئومیںپی ٹی آئی امیدوارکامیاب ہونگے: غلام سرور خان 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سرورخان نے کشمیرکالونی محلہ پڑی ٹیکسلا نزدر یلوے سٹیشن کی آبادیوںمیںمقیم کشمیری مہاجرین کے الگ الگ اجلاسوںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرکے انتخابات میںپی ٹی آئی کے امیدوارکامیاب ہونگے،اورالیکشن کے بعد کشمیر میں بھی   پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی ، پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن آزادکشمیرمیںاقتدارکے زما نے میںجوعوام اورکشمیرکازکونقصان پہنچاتی رہی ہیں ،وہ کسی سے مخفی وپوشیدہ نہیں،انہوںنے کہاکہ حلقہ جموںچھہ اورویلی چارمیںپی ٹی آئی کے نامزد امیدوا ر محترمہ ڈاکٹرنازیہ نیازاورملک بشیرکوکامیاب بنایا جائے،اورآپ مہاجرین کے جوبھی مسائل ہونگے ، ان کوترجیحی بنیادوںپرحل کیاجائے گا،اس موقع پر جموں وکشمیر کونسل راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار رشید ہاشمی،حاجی مجیداحمدڈار،سردارفضل اکرم خان ، حاجی سیدچن شاہ کاظمی،ملک پرویز،اورکشمیری مہاجرین سے متعلق نمائندہ شخصیات بھی موجودتھیں۔

ای پیپر دی نیشن