کرونا کے زیادہ خطرناک ویریئنٹ آسکتے ‘کنٹرول کرنا چیلنج ہوگا:ڈبلیو ایچ او

نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے پھیلائو سے متعلق انتباہ جاری کردیا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کے پھیلائو کا رجحان خطرناک ہے، اس وقت کورونا کے ویریئنٹ ایلفا، بیٹا، گاما اور ڈیلٹا باعث تشویش ہیں۔عالمی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ کرونا کے زیادہ خطرناک ویریئنٹ آسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن