ایگزمپشن سرٹیفکیٹس کے نام پر ٹیکس دہندگان کو پریشان کیا جاتا ہے :عامر قدیر

لاہور( کامرس رپورٹر) چیئرمین ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیرنے کہا ہے کہ ایگزمپشن سرٹیفکیٹس کے نام پر ٹیکس دہندگان کو پریشان کیا جاتا ہے ۔حکومت نے بجٹ میں واضح کہا ہے کہ ایگزمپشن سرٹیفکیٹس 15 دن میں خود بخود جاری ہو جائیں گے مگر کمشنر کے پاس اختیارات ہیں وہ انہیں روک اور منسوخ بھی کر سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان ایگزمپشن سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے 30جون سے پہلے لاکھوں ،کروڑوں ایڈوانس کی مد میں ٹیکس جمع کرواتے ہیں ۔،اس کے باوجود سرٹیفکیٹس جاری نہیں کیے جاتے۔مطالبہ ہے کہ ایگزمپشن سرٹیفکیٹس 15دن کے اندر جاری کئے جائیں اور ٹیکس دہندگان کو جان بوجھ کر مشکلات میں ڈالنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن