کامرہ کینٹ (نامہ نگار)گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرمانسر نے ذہنی معذور،ذہنی پسماندگی، جسمانی کمزوی کے شکار،قوت سماعت وگویائی اور قوت بینائی سے محروم 4تا 14 سال کے بچوں کیلئے داخلے کا اعلان کر دیا اس حوالہ سے پرنسپل ایجوکیشن سنٹر عنبرین سلیم نے نمائندہ نوائے وقت نثار علی خان سے بات چیت میں کہا کہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیش سنٹرمانسرواقع نزدمانسر کیمپ جی ٹی روڈ ضلع اٹک میں ستمبر2016 سے خصوصی بچوں کوتعلیم دینے میں سرگرمِ عمل ہے۔ یہاں 0 7بچے زیرِ تعلیم ہیں جنہیں،مفت تعلیم، 70فیصد حاضری کی صورت میں ماہانہ 800روپے وظیفہ،مفت یونیفارم،مفت کتب، مفت پک اینڈڈراپ، ہفتہ وار مفت میڈیکل چیک اپ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ داخلہ کے لئے پیدائش سرٹیفکیٹ کی کاپی،حالیہ 4 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر،ب فارم کی کاپی،معذوری کے سرٹیفکیٹ کی کاپی، والد/والدہ کے شناختی کارڈ کی کاپی،موبائل فون نمبر جوہر وقت استعمال میں ہو،میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ اور بنک اکاوئنٹ نمبر کے ساتھ والدین رابطہ کریں۔
سپیشل ایجوکیشن سنٹرمانسر میں 14 سال تک کے بچوں کے داخلے شروع
Jul 17, 2021