ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 325 پاکستانی آج وطن واپس  پہنچیں گے 

لاہور( این این آئی)ترکی میںغیر قانونی قیام کی وجہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 325 پاکستانی آج ( ہفتہ )کو پاکستان پہنچیں گے۔ترکش ائیر لائن کا خصوصی طیارہ ڈی پورٹ کئے جانے والے پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچے گا۔ترکش ائیرلائن نے لاہور ائیرپورٹ اور ایف آئی اے کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو لانے والے طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ڈی پورٹ ہو کر آنے والے پاکستانیوں کا ائیرپورٹ پر مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن