کرونا ویکسین لگانے کے اہداف حاصل کرنے میںملتان کے 8 ہسپتال ناکام

ملتان (خصوصی رپورٹر)ضلع ملتان کے 8 ہسپتالوں اور مراکز صحت پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی کوریج بارے ناقص کارکردگی کا انکشاف ہوا ہے۔جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے اظہار برہمی کیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے ناقص کارکردگی پر دو ہسپتالوں کے ایم ایس اور چھ دیہی مراکز صحت کے انچارج سینیئر میڈیکل آفیسرز سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ محکمہ صحت ملتان نے  15 جولائی کو شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے جو اھداف مقرر کئے تھے۔وہ یہ ہسپتال اور دیہی مراکز صحت حاصل نہ کرسکے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد،۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلالپور پیروالہ ۔دیہی مرکز صحت مٹوٹلی، مردان پور(بوسن، قادرپورراں، کوٹلی نجابت، میراں ملھہ اورمخدوم رشید نے کرونا ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ای پیپر دی نیشن