راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ملک کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی کے اجراء کی وجہ سے راولپنڈی کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز کی انتظامیہ نے الیکشن سیل میں خدمات سرانجام دینے والے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ،اور ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ادھر گذشتہ روزچک لالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی دس وارڈز سے الیکشن لڑنے کے خواہشمندمزید 48 نئے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے ہیں جبکہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی بھی دس وارڈز کے لیئے مزید 52امیدواروں نے اپنے کاغذات وصول کرلیئے ہیں ۔