راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کلینیکل لیبارٹریز اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے اشتراک سے گزشتہ روز ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے مالیکیولر پیتھالوجسٹ آغا خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نتاشہ انور،اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر منظور،سیکرٹری ڈاکٹر سرفراز،بلال عباسی،ڈاکٹر نیلوفر حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔سیمینار میں ٹی بی سے متعلقہ جدید ترین ٹیسٹ اِگراکے طریقہِ کار،افادیت اور مراحل پر ڈاکٹر نتاشہ انور نے شرکاء کولیکچر دیا۔انہوں نے بتایا کہ خون سے کیا گیا یہ ٹیسٹ ٹی بی کی جلد اور بہتر تشخیص میں ڈاکٹرز اور مریضوں کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر منظور احمد،سیکرٹری ڈاکٹر سرفراز بشیر اسسٹنٹ مینیجر بلال عباسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔