کراچی (نیوز رپورٹر )آکلینڈ اسکولز اینڈ کالج ایجو کیشن سسٹم کے سربراہ اورنجی تعلیمی اداروں کی تنظیم فرئینڈ ز آف پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن سندھ کے بانی و جنرل سیکریٹری ممتا ز ماہر تعلیم وکالم نگار معروف سیا سی و سماجی شخصیت عثمان میر عباسی ایڈوکیٹ نے گز شتہ روز حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروںکوبند کرنے کے احکامات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میںحکومت کی جانب سے فراہم کر دہ SOPs کے تحت تمام تر احتیاطی تدابیرکو اپنانے اور ویکسنیشن کے عمل کے باجود تعلیمی اداروں کو بند کر ناکسی سازش سے کم نہیں عثمان میر عباسی ایڈوکیٹ نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کر نے سے باز رہے انہوں نے کہا کہ نسل نو کو زیور علم سے دور رکھنے اور تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کر نے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ جنہیں کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے لے کر اب تک پہلے ہی بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو چکاہے حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر تعلیمی اداروں کی بند ش کے باعث تعلیمی اداروں کی تمام حکمت عملی ناکامی سے دو چار ہو سکتی ہے۔
تعلیمی اداروں کی باربار بند ش قبول نہیں ، عثمان میر عباسی ایڈوکیٹ
Jul 17, 2021