روہڑی ریلوے اسٹیشن پر آوارہ کتوں اور گدھوں کا راج

Jul 17, 2021

سکھر (بیورو رپورٹ)  محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سندھ کا تیسرا بڑا ریلوئے روہڑی جنکشن مسائل کا شکار ہوتا جا رہا ہے ، مسافروں کو پینے کیلئے پانی سمیت صفائی کے ناقص انتظامات ریلوئے انتظامیہ روہڑی کو منہ چڑا رہے ہیں لیکن افسوس متعلقہ محکمے کے افسران اور عملے کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، اب روہڑی ریلوئے اسٹیشن کا ٹریک ٹرینوں کیساتھ ساتھ آوارہ گھومنے والے کتے اور گدھے استعمال کر رہے ہیں گذشتہ روز آوارہ گدھا روہڑی ریلوئے ٹریک پر چڑھ دوڑا اور بلا خوف و خطر ریلوئے ٹریک پر گھومتا رہا پلٹ فارم پر موجود مسافروں نے ریلوئے عملے کو شکایات کی کہ ٹرین آنے والی گدھا ٹریک پر چل رہا ہے اسے ہٹا دیں تاکہ کوئی حادثہ ہوجاتے  اور لیکن افسوس عملے نے یہ کہہ کر ٹال دیا کونسی ٹرین آرہی ہے جو یہ گدھا مر جائیگا ، ڈیوٹی پر موجود عملے کی خوش گیپوں اور ڈیوٹی سے غفلت پر مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے وفاقی وزیر ریلوئے ، سیکریٹری ریلوئے ، جنرل مینجر ریلوئے ، ڈی ایس سکھر ریلوئے سمیت دیگر متعلقہ محکمے کے بالا افسران سے نوٹس لیکر ملوث عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے 

مزیدخبریں