عید قربان قریب آتے ہی جعلساز سرگرم، جعلی کرنسی پھیلادی گئی

میرپورخاص /سکھر/  حیدر آباد (نامہ نگاران)  عیدقرباں کے قریب آتے ہیں جعلساز بھی سرگرم ہوگئے۔ مویشی منڈیوں اور شہر میں عوام کی رش کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے جعلساز اپنا کام دکھاجاتے ہیں میرپور خاص شہرمیں اقبال پیڑول پمپ، نواب شاہ پھاٹک کے قریب لگنے والی مال پیڑی سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں جعلساز اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے جانور فروخت کرنے والے اور دُکاندار پریشان نظر آتے ہیں  سندھڑی ،ہنگورنو ،شادی پلی اور خان صاحب دین محمد جونیجو گوٹھ کے بیوپاری اللہ ڈینو، عطا اللہ ، صدیق مری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بکرے نامعلوم افراد کو فروخت کیے جنھوں نے انہیں چالیس ہزار روپے ادا کیے جن میں سے 25ہزار کے نوٹ جعلی تھے انہوں نے بتایا کہ پیڑی میں رش ہوتا ہے ہم چھپ کر مال کے پیسے وصول کرتے ہیں تاکہ کوئی ہمیں لوٹ نہ لے مگر ہمیں کیا پتہ ہے کہ ہم غریب اور سادہ لوح لوگوں کو سب ہی لوٹنے میں مصروف عمل ہے دوسری جانب میرپورخاص شہر کے بازاروں میں بھی کئی دُکاندار وں کو جعل ساز جعلی نوٹ تھما کر چلے گئے  پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک ایسی کوئی شکایت ہمارے پاس نہیں پہنچی ہے۔علاوہ ازیں حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں بھی جعلسازوں کے سرگرم ہونے کی اطلاعات ہیں، لیکن حکومتی مشینری ایسے واقعات کے سدباب کیلئے اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن