پگڑیاں اچھالنے کی سیاست تباہی کا راستہ: فریال تالپور

ملتان ( سپیشل رپورٹر)  تین سال سے عوام مہنگائی و بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں  پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پٹرولیم مصنوعات میں اتنا اضافہ ہوگیا ہے کہ عوام کو جیتے جی گلا گھوٹنے کا پروگرام بنا لیا ہے وزیراعظم اور انکی کابینہ کو معلوم ہے کہ عوام کو ہم نے سوائے مایوسیوں کے کچھ نہیں دیا اس لئے یہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے کردار کشی پر اتر آئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی و قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،  عبدالقادر شاہین،  حیدر زمان قریشی، حفیظ بٹ، خالد حنیف لودھی، آصف خان دستی، ملک نسیم لابر، اے ڈی بلوچ،سعید ناصر،  خواجہ عمران و دیگر کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کی عزت اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست ہمیں تباہی کی طرف لے جارہی ہے اس سلسلہ کو روکنا ہو گا کیونکہ سیاست ایک عبادت ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے سیاسی جدوجہد کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن