ملتان( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدیحہ شیخ نے کہا کہ نااہل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔ اب غریب خودکشی کرنے کے علاوہ اور کیا سوچ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاتحریک انصاف کی 3سالہ حکومت میں عوام نے ایک دن میں سکھ کا سانس نہیں لیا۔