بجٹ میں غریب کو ریلیف دینے کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی: جمشید دستی

Jul 17, 2021

 ملتان (سپیشل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعا ت وبجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ سے حالیہ بجٹ میں غریب قوم کو ریلیف دینے کے دعوؤں کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے ابھی مزید ایسے کئی منی بجٹ آئیں گے اگر حکومت کو فی الفورنہ ہٹایا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز ہو سکتا ہے اب قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے محب وطن قوتیں نااہل حکمرانوں سے غریب قوم کی جان چھڑائیں ان خیالات کا اظہار میاں اظفر علی سمرا المعروف چھوٹا دستی سے کی گئی ملاقات میں کیا جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ ماضی کی جماعتیں ہوں یا پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی سب اپنی اپنی کرپشن و لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کے لئے سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے دعویداروں نے سرائیکی خطہ کی مظلوم و محکوم عوام کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا۔

مزیدخبریں