بجٹ میں دیا گیاریلیف صرف دکھاوا تھا ،سلطان محمود ملک 

ملتان(نیوز رپورٹر  )CBM انجمن تاجران ملز پھاٹک مین بازار فاروق اعظم روڈ اسماعیل آباد و  قومی تاجر اتحاد کے سٹی صدر ملک اقبال جاوید کی رہائش گاہ پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک نے کی۔ اجلاس میں ملک اکرم سگو، شیخ سلیم، مقبول کھوکھر، ملک صابر، سید حامد رضا، رانا شہزاد، شیخ شاکر، محمد شہباز، زین العابدین، نیاز اعوان، ملک زبیر، محمد عابد، حق نواز، ملک اقبال و دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے کہا موجودہ حکومت نے بجٹ میں جو ریلیف دیا تھا وہ صرف دکھاوا تھا، پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جسے روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...