کورونا وائرس ،دنیا بھر میں ہلاکتیں 4092071ہو گئیں

  کوروناو ائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 4092071ہو گئیں،کیسز19کروڑ3لاکھ12ہزار570سے تجاوزکر گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 27 لاکھ 8 ہزار 463 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 79 ہزار 333 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 35 لاکھ 12 ہزار 36 کورونا مریض صحت یاب ہوگئے۔امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں624606ہو گئیں،کیسز3کروڑ49لاکھ29ہزار856ہو گئیں۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں413123ہو گئیں ،کیسز3کروڑ10لاکھ64ہزار908سے زائد ہو گئے ۔ ۔کوروناسے متاثرہ ممالک میں برازیل تیسرے نمبر پر جہاں 5 لاکھ 40 ہزار 500 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 8 ہزار 109 ہو گئی۔  کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 46 ہزار 868 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 7 ہزار 999 ہو چکی ۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 451 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 84 ہزار 249 رپورٹ ہوئے ۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار 450 تک جا پہنچی جبکہ کیسز 55 لاکھ 14 ہزار 373 ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 642 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 53 لاکھ 32 ہزار 371 ہو چکی ہے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 1 ہزار 158 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 47 لاکھ 37 ہزار 213 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 15 ہزار 333 زندگیاں نگل چکا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 46 لاکھ 1 ہزار 335 کیسز رپورٹ ہوئے ۔اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 851 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 81 ہزار 214 ہو گئے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 45 ویں نمبر پر پہنچ چکا جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 48 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 7 ہزار 423 تک جا پہنچی ۔

ای پیپر دی نیشن