وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو کم کر رہی ہے، اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں بتائے کونسے پٹرولیم ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ فرخ حبیب نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں اب بھی سب سے کم ہیں، اوگرا کی طرف سے 11 روپے کی سمری آئی تھی، پٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا، اسحاق ڈار دور میں پٹرولیم لیوی کو کم نہیں کیا جاتا تھا، حکومت پٹرولیم لیوی کو کم کر رہی ہے، حکومت ٹیکس آمدن کا نقصان اٹھا کر عام آدمی پر کم بوجھ ڈالنا چاہتی ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے نواز شریف کی فوٹو میں جعلسازی کی جو پکڑی گئی، کشمیر کی بیٹی اپنے چچا مودی کیلئے کیوں کوئی الفاظ نہیں بولتی، مریم کے منہ سے آر ایس ایس کیلئے کیوں کوئی لفظ نہیں نکل رہا، حریت رہنما پابند سلاسل ہیں، مریم نواز مذمت کیوں نہیں کر رہیں ؟ مریم نواز نہتے کشمیریوں پر پابندیوں کی مذمت کیوں نہیں کرتیں، نواز شریف دور میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہیں دی گئی۔
اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں بتائے کونسے پٹرولیم ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا، فرخ حبیب
Jul 17, 2021 | 12:34