وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وسطی ایشیاکیساتھ معاشی تعلقات کی بنیادرکھی، پشاورسے تاشقندتک روڈمنصوبہ سی پیک اوریورپی یونین کوملادےگا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعظم کے شانداراستقبال پرازبک حکومت کے مشکورہیں
ازبکستان کی حکومت اور عوام نے وزیر اعظم @ImranKhanPTI کو جو محبت اور احترام دیا اس کیلئے مشکور ہیں، وزیر اعظم کے دورے نے وسطی ایشیا کے ساتھ معاشی اور سٹریکجک تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے، پشاور سے تاشقندٹرین اور روڈ نیٹ ورک دو عظیم منصوبوں CPECاور EU کو آپس میں ملا دے گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 17, 2021